ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں دستیاب ہونے والی لاش کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی

کاروار میں دستیاب ہونے والی لاش کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی

Thu, 29 Jun 2017 13:54:40    S.O. News Service

کاروار 29؍جون (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے کڈواڈ گاؤں میں ایک ویران گھر میں دستیاب ہونے والی لاش کی شناخت کرنے میں ابھی پولیس کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔جبکہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات طے ہوگئی ہے کہ اس شخص کا قتل کیا گیا ہے۔اگر مقامی لوگوں کی باتوں پر یقین کریں تو کچھ نوجوان رات کے وقت کسی شخص کو پکڑ کر اس مقام پر لے آئے تھے۔

خبر ہے کہ ریلوے اسٹیشن سے قریب واقع شراب کی دکان میں چندمقامی نوجوانوں اور ایک اجنبی شخص کاجھگڑا ہواتھا۔ وہ اجنبی دراصل ریل پر سفر کرنے کے لئے اسٹیشن پر آیا تھا۔ پھر وہ قریب میں واقع شراب کی دکان پر چلا گیا جہاں پہلے سے موجود کچھ نوجوانوں کے ساتھ اس کی تو تو میں میں ہوگئی، جو مار پیٹ میں بدل گئی۔ اس وقت وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے اس اجنبی کو وہاں سے کسی طرح دور بھیج دیا۔ جب وہ واپس اسٹیشن پر جاکر بیٹھا تو جھگڑا کرنے والے نوجوان دوبارہ وہاں پہنچے اور اس کو گھسیٹ کر کہیں لے گئے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ، مگر اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مقتول کون تھا؟ کہاں سے آیا تھا اور کہاں جانے والا تھا؟ 
 


Share: